تیل قیموں پرڈارکا وار۔پیٹرول 12 ڈیزل 10روپے سستاکردیا
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ پیٹرول کی قیمت 12 روپے 63 پیسے فی لیٹر کم کردی گئی ہے۔
September 30, 2022 · اہم خبریں
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔
جمعہ کی شب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے اعلان کیاکہ پیٹرول کی قیمت 12 روپے 63 پیسے فی لیٹر کم کردی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ مٹی کے تیل کی قیمت 10 روپے 19 پیسے فی لیٹر،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 13 پیسے فی لیٹراور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 78 پیسےفی لیٹر کمی کی گئی ہے۔