ڈیرہ اسماعیل خان (اُمت نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق حادثہ ڈی آئی خان میں دانہ سر کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب ٹریکٹر پر متعدد افراد سوار تھے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔
حادثے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔
دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، صدر مملکت نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی۔