منہ بند رکھیں ورنہ مجھے سب پتہ ہے ، ڈار کی عمران کو وارننگ

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اخلاق کے دائرے میں رہیں اور منہ بند رکھیں ۔
اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے سربراہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ میری وارننگ کو سنجیدگی سے لیں ورنہ میں ان چند لوگوں میں شامل ہوں جنہیں عمران خان کے متعلق سب کچھ پتہ ہے۔
اسحاق ڈار کا دعوی ہے کہ عمران خان 1993 میں لاہور کے ایم عالم روڈ پر میرے دفتر کے باہر مجھ سے ملنے کے لئے انتظار کیا کرتے تھے۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ عمران خان کے خلاف تو کیلیفورنیا سے برطانیہ تک عدالتی فیصلے ہی فیصلے ہیں ۔ میرے خلاف تو جھوٹا کیس تھا۔ انہوں نے کہا کہ اینارو تو خود عمران خان مانگ رہا ہے۔