اسلام آباد(اُمت نیوز)وفاقی حکومت اور کسان اتحاد کے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیںجس کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
دھرنے سے خطاب میں رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ کسانوں کے مطالبات پر وزیراعظم نے کمیٹی بنادی ہے جو کل سے کسانوں کے ساتھ بیٹھ کر معاملات دیکھے گی۔ان کا کہنا تھاکہ فیول ایڈجسمنٹ چارجز اور موجودہ بجلی بلوں کی ادائیگی کو مؤخر کرنے کا مطالبات منظور کرلیے گئے ہیں
وزیرداخلہ کا کہناتھاکہ کسان خوشحال ہو گا تو ملک خوشحال ہو گا، کسانوں کے مسائل صرف ان کے ہی نہیں ہمارے ذاتی مسائل ہیں لہٰذا درخواست ہے کسانوں کی ٹیم کے سوا دیگر اب اپنے گھروں کو واپس جائیں۔