میں اپنے دوستوں سے ملنے آیا تھا، ان کا حال احوال اور پریشانیاں سنیں، فائل فوٹو
میں اپنے دوستوں سے ملنے آیا تھا، ان کا حال احوال اور پریشانیاں سنیں، فائل فوٹو

صدر نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کردی

اسلام آباد: صدر مملکت نے عید میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روزکی کمی کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت نے حضور ﷺ کے یوم پیدائش کی خوشی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی منظوری دی۔ سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہو گا۔

سزاؤں میں کمی کا اطلاق زنا، چوری، ڈکیتی، اغوا اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہو گا جبکہ سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔

سزاؤں میں کمی کا اطلاق 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے ان پر ہو گا اور60 سال سے زائد عمرکی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکے ہوں ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا۔

18 سال سے کم عمرافراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔ صدر مملکت عارف علوی نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی۔