فائل فوٹو

وزیر اعظم نے سینٹورس آتشزدگی کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد(اُمت نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال میں آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لے لیاہے۔
وزیر اعظم نے واقعے پر بہت افسوس کا اظہار کیا ہے اورمتعلقہ اداروں اور حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے

شہباز شریف نے کہا کہ دعا ہے کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہ ہوا ہے، متاثرین کے مالی نقصانات پر افسوس اور ہمدردی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں واقع نجی مال میں آگ لگ گئی ہے، آگ مال کی چوتھی منزل پر فوڈ کورٹ میں لگی۔

شاپنگ مال کی بلندی کے باعث فائر بریگیڈ کو آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، جبکہ اس نجی مال کو لوگوں سے خالی کروالیا گیا۔