آتشزدگی کے بعد سینٹورس مال سیل کردیا گیا
اتوار کی شام اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی، فوڈ کورٹ میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے سینٹورس شاپنگ مال کے بیشتر حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
آگ لگائی گئی- مال انتظامیہ نے ایف آئی آر درج کرا دی۔فائل فوٹو
اسلام آباد( اُمت نیوز)سینٹورس مال میں آتشزدگی کے بعد اسلام آباد کی انتظامیہ نے شاپنگ مال کو سیل کردیاہے ۔
اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ شاپنگ مال میں اتوار کی شام اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی ۔۔ فوڈ کورٹ میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے سینٹورس شاپنگ مال کے بیشتر حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔۔ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاپنگ کے لئے آنے والے لوگ اور عملے کے ارکان خوفزدہ ہوکر بھاگ رہے ہیں
۔