اسلام آباد:چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے عدالت سے رجوع کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی تشکیل دینے کی استدعا کریں گے۔
چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ آڈیو لیکس قومی سلامتی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔آڈیو لیکس نے وزیراعظم آفس وہاوس کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان لگادیا۔بحیثیت وزیر اعظم میری رہائش گاہ پر میری محفوظ ٹیلی فون لائن بھی بگ ہوگئی۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر پیغام میں اعلان کیا ہے کہ آڈیو لیکس کی صداقت کو ثابت کرنے کے لیے عدالت جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ عدالت سے جے آئی ٹی کی تشکیل دینے کی استدعا کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی تشکیل سے آڈیو لیکس پر تحقیقات کی جا سکیں گی۔جے آئی ٹی کی تحقیقات میں پتہ چلے گا کون ایسی آڈیو لیک کر رہا ہے۔
The AudioLeaks are a serious breach of national security as they call into question the entire security of the PMO, PMH. As PM my secure line at my residence was also bugged. We intend to go to Court to estab authenticity of Leaks & then form JIT to investigate which Intel agency
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 10, 2022
انہوں نے کہا ہے کہ حساس معاملے کو غیرقانونی طورپرریکارڈ اوربعد میں ہیک کیا گیا۔آڈیو لیکس سے پاکستان کی قومی سلامتی کی رازداری عالمی سطح پر سامنے آ گئی۔