گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے عہدے کا حلف اٹھالیا

سندھ(اُمت نیوز)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما کامران ٹیسوری نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے کامران ٹیسوری سے حلف لیا۔

گورنر ہاؤس میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزرا، ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر اور خواجہ اظہار الحسن سمیت دیگر ارکان اسمبلی  شریک ہوئے۔

تقریب حلف برداری میں تاجر رہنماؤں اور معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔