فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ٹی آئی نے آصف زرداری کی نااہلی کیلیے ریفرنس جمع کرا دیا

اسلام آباد:پی ٹی آئی نے سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کیلیے توشہ خانے کا ریفرنس اسپیکرکو جمع کرا دیا،ریفرنس پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری اور افتخار درانی نے جمع کرایا۔

تحریکِ انصاف کی جانب سے ریفرنس میں آصف علی زرداری کی نا اہلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائے گئے ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آصف زرداری کی جانب سے قانون سے انحراف کے شواہد ہیں۔

جمع کرائے گئے ریفرنس میں پاکستان تحریکِ انصاف نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے گیلانی دور میں توشہ خانے سے 3 گاڑیاں لیں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائے گئے ریفرنس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آصف زرداری بحیثیت صدر توشہ خانے سے گاڑیاں لینے کے اہل نہیں تھے۔