لطیف نذرنے وزارت سے استعفی کیوں دیا ؟

لطیف نذر ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے مستعفی ہوئے ، وزارت سے استعفےکا مقصد الیکشن کمیشن کی پابندیوں سے بچنا ہے۔

October 12, 2022 · اہم خبریں

لاہور(اُمت نیوز) صوبہ پنجاب کے وزیر برائے معدنی وسائل اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف نذر نے وزارت سے استعفیٰ دے دیاہے۔
ذرائع کےمطابق وزیرمعدنیات پنجاب لطیف نذر نے وزارت سے اپنا استعفیٰ قیادت کو بھجوا دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ لطیف نذر فیصل آباد کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں حصہ لینےکے لیے مستعفی ہوئے ہیں، لطیف نذر وزیرکی حیثیت سے ضمنی الیکشن کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ لطیف نذرکا وزارت سے استعفےکا مقصد الیکشن کمیشن کی پابندیوں سے بچنا ہے۔

خیال رہےکہ گزشتہ دنوں لطیف نذر نے وزارت سے مستعفی ہونےکا اعلان کیا تھا۔