حیدر آباد( اُمت نیوز)نوری آباد ایم نائن موٹروے پر بس میں آگ لگ گئی، جس میں سوار 8 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ڈی ایس پی نوری آباد کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ میں 8 سے 10 ہلاکتیں ہوئی ہیں، جبکہ بس میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی نوری آباد کے مطابق مسافر بس میں سوار افراد میں سے بیشتر اتر گئے، مسافر بس میں مغیری برادری سے تعلق رکھنے والے سیلاب متاثرین تھے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے باعث کچھ مسافر گاڑی سے اترگئے تھے، آگ لگنے سے بس مکمل طور پر جل گئی، مسافر بس کراچی سے خیرپور ناتھن شاہ جا رہی تھی۔
موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر بس کے ایئر کنڈیشنڈ یونٹ میں آگ بھڑک اٹھی، ممکنہ طور پر ایئر کنڈیشنڈ یونٹ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔