راولپنڈی:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں خود عمران خان کی کال کا انتظار کر کر کے تھک گیا ہوں، امید ہے اس اتوار کے بعد عمران خان لانگ مارچ کی کال دے گا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پوری امید ہے اس اتوار کے بعد عمران خان لانگ مارچ کی کال دے گا، آج عمران خان کوجلسے میں کہا ہے کہ آر کرو یا پار،اب یاکبھی نہیں اوردیر نہ کرو۔
پوری امید ہےاس اتوار کے بعد عمران خان لانگ مارچ کی کال دے گا۔میں نے آج عمران خان کوجلسےمیں کہا ہےکہ آر کرو یا پار،اب یا کبھی نہیں اور دیر نہ کرو۔جب انصاف مرجاتا ہے تو انتقام جنم پاتاہے۔آل شریف نے انصاف کو نیلام گھر میں سجا دیا ہے۔حکومت نےاپنے کیسز ختم کراکے اپنی سیاسی قبرکھودی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 13, 2022
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آل شریف نے انصاف کو نیلام گھر میں سجا دیا ہے،حکومت نے اپنے کیسز ختم کراکے اپنی سیاسی قبر کھودی ہے، شریف خاندان کے کنفرم کیسز میں بریت سےعمران خان کی کال کوایندھن ملے گا۔
اس سے قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہاں ایک تماشہ لگا ہوا ہے، میں آج خان کو کہتا ہوں اب نہیں تو کبھی نہیں ،آرپارکرو، لوگ تنگ آگئے ہیں میں تنگ آگیا ہوں انتظارکر کر کے۔
انھوں نے کہا کہ میں اپنانام بزدلوں کی لسٹ میں شامل نہیں کرناچاہتا، اس دورمیں جواصلی اور نسلی ہے وہ عمران خان کیساتھ کھڑاہوگا۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ خان صاحب اتوارکو الیکشن ہیں اس کے بعد کال دیں ، قوم انتظارکررہی ہے۔