نوری آباد بس آتشزدگی، مالک اور ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج

حیدرآباد(اُمت نیوز) نوری آباد کے قریب بس میں آگ لگنےکا مقدمہ بس مالک اور ڈرائیور کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابقمقدمہ موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر علی اصغر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے،لاپرواہی اور دیگر دفعات کے تحت بس مالک اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
خیال رہےکہ گزشتہ رات ہونے والے واقعے میں آگ سےجھلس کر 18افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
آج خیرپور ناتھن شاہ میں آگ میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے 18 افرادکی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں منتخب نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی شریک نہیں ہوا۔
سیلاب متاثرہ گاؤں دوست محمد بھرگڑی میں متاثرین کا آبائی قبرستان زیر آب ہونے کے باعث تدفین قبرستان سے ملحقہ کڈن نہرکے کنارے کی گئی۔