اسلام آباد:سینیٹراعظم سواتی کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی سینیٹرزکا احتجاج، نعرے بازی، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، اعظم سواتی کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی سینیٹرزنے بطور احتجاج سیاہ پٹیاں باندھ کر سینیٹ اجلاس میں شرکت کی ،پی ٹی آئی ارکان نے احتجاج کیا اورایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں ،پی ٹی آئی سینیٹرزنے ایوان میں اعظم سواتی کو رہا کروکی نعرے بازی کی۔
سینیٹر ڈاکٹرافنان نے کورم کی نشاندہی کردی، سینیٹ اجلاس میں کورم نامکمل ہونے پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اجلاس پیرکی سہ پہر4 بجے تک ملتوی کردیا۔