میاں نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں آج سے شروع کردی ہیں،فائل فوٹو
میاں نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں آج سے شروع کردی ہیں،فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے رانا ثناء اللّہ کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے

لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّہ کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست کی سماعت کی، عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو وارنٹ گرفتاری پر ہر طرح کی کارروائی سے روک دیا اوراینٹی کرپشن کی تفتیشی ٹیم کو نوٹس جاری کرکے کیس کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔

ہائی کورٹ نے محکمہ اینٹی کرپشن کو وزیر داخلہ کی گرفتاری اور اس حوالے سے چھاپہ مارنے سے بھی روکتے ہوئے 17 اکتوبر کو محکمہ اینٹی کرپشن کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ۔

واضح رہے کہ وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ پرکلرکہار میں نجی سوسائٹی کے مالک سے رشوت میں 2 پلاٹ لینے اور غیرقانونی سوسائٹی کی رجسٹریشن کا الزام ہے۔اس کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹرز طلب کیا گیا تھا اور پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔