اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ کے پی کے میں سوات اورشمالی علاقہ جات میں 2009 اور2010 کے حالات واپس پیدا ہورہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سوات میں کسی فوجی آپریشن کے آغازکے بارے میں کچھ نہیں کہ سکتا، ابھی ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم کے پی کے میں سوات اور شمالی علاقہ جات میں دوہزارنو دوہزار دس کے حالات واپس پیدا ہورہے ہیں۔
وزیردفاع نے کہا کہ اس کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں اورعوام خود اب ساری صورتحال پراٹھ کھڑے ہوئے ہیں، دہشت گردی اورانتہا ہسندی کے خلاف عوام کا سڑکوں پرنکل آنا بہت حوصلہ افزا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوات کی صورتحال بنیادی طور پر وہاں کی حکومت کی ناکامی ہے۔ امید ہے کہ صورتحال پرقابو پالیا جائے گا۔آرمی چیف کے معاملے پر خواجہ آصف نے کہا کہ آئین کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی ہوگی۔