ملتان ضمنی الیکشن۔ خواتین کے پولنگ اسٹیشن سے پی ٹی آئی کے یوسی چیئرمین گرفتار

حامد جنجوعہ خواتین پولنگ سٹیشن میں موبائل سے فوٹیج بنا رہے تھے۔

               
October 16, 2022 · اہم خبریں, قومی
میرے والد کی گرفتاری کے وقت نہ رتبے کا لحاظ کیا گیا اور نہ ہی عمر کا، فائل فوٹو

میرے والد کی گرفتاری کے وقت نہ رتبے کا لحاظ کیا گیا اور نہ ہی عمر کا، فائل فوٹو

ملتان میں ضمنی الیکشن کے خواتین کے پولنگ سٹیشن پر تصویریں بنانے پر پی ٹی آئی کے یوسی چیئرمین کو گرفتار کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے یوسی چیئرمین حامد جنجوعہ غیر متعلقہ طور پر خواتین پولنگ اسٹیشن میں موجود تھے،حامد جنجوعہ خواتین پولنگ سٹیشن میں موبائل سے فوٹیج بنا رہے تھے۔

ریٹرننگ آفیسر نے کہاکہ پی ٹی آئی کے یو سی چیئرمین خواتین کو ہدایات دے رہے تھے،پولنگ اسٹیشن 72 سے پی ٹی آئی کے یوسی چیئرمین کو حراست میں لے لیا گیا۔