رانا ثناء الل کوحلقہ این اے 108سے نکالنے کا حکم

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (ڈی ایم او )فیصل آباد نے وزیر داخلہ رانا ثنا ءاللہ کی میڈیا بریفنگ پرایکشن لیا۔

               
October 16, 2022 · اہم خبریں, قومی
پولنگ ڈے پر حلقے کی حدود میں پریس کانفرنس ضابطہ اخلا ق کی خلاف ورزی ہے۔فائل فوٹو

فائل فوٹو

فیصل آباد:ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی پولنگ کے دوران پریس کانفرنس کرنے کا نوٹس لے لیا ، جس پر فوری طور پر وفاقی وزیر داخلہ کو حلقہ این اے 108سے نکالنے کا حکم دیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (ڈی ایم او )فیصل آباد نے وزیر داخلہ رانا ثنا ءاللہ کی میڈیا بریفنگ پر ایکشن لیا ۔

ڈی ایم او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ عوامی عہدیدارن کی پولنگ ڈے پر حلقے کی حدود میں پریس کانفرنس ضابطہ اخلا ق کی خلاف ورزی ہے ، رپورٹ کے مطابق ڈی ایم اونے 15اکتوبر کو بھی رانا ثناءاللہ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا تھا ۔