فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملتان والوں نے سیاسی خانہ بدوش سے حساب برابرکردیا۔آصف زرداری

کراچی:سابق صدر آصف علی زرداری نے ضمنی انتخابات میں دو نشستوں پر کامیابی پر کہاہے کہ ملتان والوں نے سیاسی خانہ بدوش سے حساب برابرکردیا ،ملتان اورملیرکے عوام کا شکریہ ،جیالے قابل فخر ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے ضمنی انتخابات میں کامیابی پرعلی موسی گیلانی اور حکیم بلوچ کو مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ تیر کا نشان فتح کا نشان، شاباش جیالو شاباش۔

سابق صدر کا مزید کہناتھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بن کر رہے گا یہ میرا وعدہ اور بلاول بھٹوکا منشور ہے ،ملتان اور ملیر میں جیت جیالوں کے نام ہے ان کا کوئی مقابلہ نہیں ،قومی اسمبلی میں دو جیالوں کا اضافہ باعث اطمینان ہے۔