ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصلات سے آگاہ کریں گے۔فائل فوٹو
ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصلات سے آگاہ کریں گے۔فائل فوٹو

الیکشن جیتنے سے جتھہ کلچر اپنانے کا لائسنس نہیں ملا۔رانا ثنا اللہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان کے لانگ مارچ کے متوقع اعلان کے پیش نظر کہا ہے کہ ضمنی الیکشن جیتنے سے جتھہ کلچر اپنانے کا لائسنس نہیں مل گیمنہ توڑ جواب دیں گے۔پوری طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔ا،

پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ نے کہا کہ جب آپ حکومت میں تھے، مہنگائی ہورہی تھی، سارے ضمنی الیکشن ہم جیت رہے تھے۔ ان ضمنی الیکشن کو جیتنے سے مراد یہ نہیں تھا کہ آپ کی حکومت کو غیر آئینی طریقے سے ختم کیا جائے۔ ہم نے آئینی طریقے سے آپ کی حکومت کو ختم کیا، ہم نے کوئی جتھہ کلچر نہیں اپنایا، اسلام آباد پر چڑھائی نہیں کی۔

ن کا کہنا ہے کہ  اب آپ کو ضمنی الیکشن جیتنے سے کوئی ایسا لائسنس نہیں مل گیا کہ آپ جتھہ کلچر اپنائیں، اگر آپ نے ایسا کیا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پوری طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔ ابتدا آپ نے کرنی ہے، اس کا انجام ہم نے کرنا ہے۔  اگر ایسا کچلر اپنایا گیا آپ کی جانب سے تو پھر جتھہ ہی تیار کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاہے کہ  مسلح وائلنس کر کےالیکشن نہیں حاصل کیے جاتے۔ الیکشن حاصل کرنا ہے تو ٹیبل پر آئیں۔ اگر یہ راستہ کھولیں گے تو یہ جموریت کی نفی ہوگی، رول آف لا کی نفی ہوگی۔ ہم  نے جمہوریت اور رول آف لا کے لیے ساری زندگی جدوجہد کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اتوار کو بھی عدالتیں کھلیں اور انہیں ریلیف ملے تو عین انصاف ہے۔ہمارے لیے عدالتیں کھلیں تو غلط ہے، یہ رویہ ٹھیک نہیں۔ میرے خلاف جو وارنٹ حاصل کیا گیا، جب وہ درج ہوا مین جیل میں تھا، جب میں عدالت گیا، ڈی جی اینٹی کرپشن عدالت پہنچا ہی نہیں۔ اس قسم کی حرکتوں سے کوئی یہ سمجتا ہے کہ وہ حکومت میں آجائے گا، اور راوی چین لکھے گا ایسا نہیں ہوسکتا۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان  کہتے ہیں نہ کہ ہمیں نہیں پتا کہ آپ نے کیا کرنا ہے۔ ہمیں سارا پتا ہے، اور ہم پوری طرح سے تیار ہیں۔ہم جمہوریت، پارلیمنٹ، رول آف لا کا دفاع کریں گے۔ملک میں جو آپ فتنہ، افراتفری اور انارکی چاہتے ہیں پوری قوم اور ساری سیاسی جماعتیں اسے طاقت سے روکیں گے

انہوں نے کہا ہے کہ  جو ووٹ مجھے ملے وہ قوم تو میرے ساتھ ہے، جو میرے مخالف کو ملے وہ چور اور ڈاکو ہے، ملک کا دشمن ہے، یہ رویہ قابل مذمت ہے، یہ ملک کو کسی حادثے سے دوچار کر سکتا ہے۔پوری قوم کو اس رویے کا قلع قمع کرنا پڑے گا۔