16 وزارتوں کی تحقیق اورتفتیش میں تمام اداروں کو میرے خلاف کوئی چیزنہیں ملی۔فائل فوٹو
16 وزارتوں کی تحقیق اورتفتیش میں تمام اداروں کو میرے خلاف کوئی چیزنہیں ملی۔فائل فوٹو

لال حویلی نائن زیرو نہیں،کوئی ختم کردے۔شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے لال حویلی خالی کرنے کا حکم عدالت میں چیلنج کردیا۔ انہوں نے کہا کہ لال حویلی کوئی نائن زیرو نہیں۔ لال حویلی ایک تاریخ ہے، جسے کوئی ختم نہیں کر سکتا۔

شیخ رشید احمد نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ عمران خان کا 8 میں سے 6 نشتیں جیتنا عالمی ریکارڈ ہے۔ 16 وزارتوں کی تحقیق اورتفتیش میں تمام اداروں کو میرے خلاف کوئی چیزنہیں ملی۔

انہوں نے کہا کہ  اب 3 مرلےکی لال حویلی نکال دی ہے۔ لال حویلی کوئی نائن زیرونہیں۔  نااہل حکمران اپنے لیے رسوائی اور ہمیں مزید پذیرائی دےرہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ  لال حویلی ایک تاریخ ہےجسےکوئی ختم نہیں کرسکتا۔