ایٹمی اثاثوں کے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتے ہیں۔فائل فوٹو
ایٹمی اثاثوں کے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتے ہیں۔فائل فوٹو

پاکستان ذمے دار ایٹمی ریاست ہے۔کورکمانڈرز کانفرنس

راوالپنڈی:آٓٓرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کورکمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے کہا ہے  کہ پاکستان کا موثر نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام ہے پاکستان ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ذمے دار ملک ہے ، ملک کے اسٹراٹیجک اثاثوں کا جامع نظام ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں جی ایچ کیو میں کورکمانڈر کانفرنس ہوئی، آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر کانفرنس میں ملکی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

کانفرنس میں سیلابی صورتحال میں پاک فوج کے سول انتظامیہ کے ساتھ تعاون کوسراہا گیا، جبکہ شرکا نے نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سے متعلق سیکیورٹی انتظامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

کانفرنس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک افواج وطن کا دفاع کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں، ایٹمی اثاثوں کے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتے ہیں۔