9 مئی کے واقعات سے قبل ہی خاموشی اختیار کر لی تھی- اب بھانجے شیخ راشد سمیت روپوش ہیں- نامعلوم مقام سے چھاپہ مار کارروائیوں کیخلاف دہائی
9 مئی کے واقعات سے قبل ہی خاموشی اختیار کر لی تھی- اب بھانجے شیخ راشد سمیت روپوش ہیں- نامعلوم مقام سے چھاپہ مار کارروائیوں کیخلاف دہائی

شیخ رشید کی لال حویلی خالی ہونے سے بچ گئ

راولپنڈی :شیخ رشید کی لال حویلی خالی ہونے سے بچ گئی، مقامی عدالت نے متروکہ وقف املاک کا لال حویلی خالی کرنے کا نوٹس معطل کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  کے مطابق متروکہ وقف املاک کی جانب سے شیخ رشید اوران کے بھائی کو گزشتہ روزلال حویلی سات روز میں خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا تھا جس شیخ رشید نے گزشتہ روز ہی سیشن عدالت میں چیلنج کردیا۔

آج سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی درخواست کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج خورشید عالم بھٹی کے روبرو ہوئی۔ شیخ رشید کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ متروکہ وقف املاک کا نوٹس سیاسی انتقامی کارروائی ہے اسے معطل کیا جائے۔

سیشن عدالت نے کہا کہ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک کا لال حویلی خالی کرنے کا نوٹس معطل کیا جارہا ہے، یہ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے اس لیے نوٹس کا اجرا درست نہیں، عدالت نے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک کو نوٹس جاری کرکے طلب بھی کرلیا۔

عدالت نے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرکے لال حویلی خالی کرنے کے حکم کے خلاف اپیل کرنے کی بھی اجازت دے دی اور کہا کہ سائل 15 دن میں ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کے لال حویلی خالی کرانے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرسکتے ہیں۔