الیکشن کمیشن آرٹیکل 204 کے تحت عمران خان کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے۔فائل فوٹو
الیکشن کمیشن آرٹیکل 204 کے تحت عمران خان کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے۔فائل فوٹو

عمران خان ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کیلیے اہل قرار

اکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ضمنی انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں ،الیکشن کمیشن کے لائر ونگ نے توشہ خانہ نااہلی کیس کاجائزہ لینے کے بعد رائے دیدی ۔

نجی ٹی وی کاکہناہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کیلیے اہل قرار دیدیا ،ریجنل الیکشن کمشنر کرم کو عمران خان کے حصہ لینے سے متعلق آگاہ کردیا ۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کرم کے خط کا جواب دیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کہاکہ عمران خان آرٹیکل 63 ون پی کی روشنی میں صرف موجودہ سیٹ سے نااہل ہوئے ،قانونی ٹیم نے جواب میں کہاکہ عمران خان صرف موجودہ سیٹ این اے 95 سے نااہل ہوں گے ۔

ذرائع کے مطابق فیصلے کی روشنی میں عمران خان کسی بھی ضمنی انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں ،الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم نے عمران خان کو ضمنی الیکشن لڑنے کیلیے اہل قرار دیدیا۔