شبلی فراز کی ضمانت کی درخواست خارج

شبلی فراز نہ تو خود عدالت میں پیش ہوئے اور نہ ہی اُن کے وکیل عدالت میں حاضر ہوئے۔

               
October 25, 2022 · اہم خبریں, قومی
عمران خان کے ساتھ مشورہ کرنا ان کا حق ہے۔فائل فوٹو

عمران خان کے ساتھ مشورہ کرنا ان کا حق ہے۔فائل فوٹو

اسلام آباد کی عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیرشبلی فرازکے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں دفعہ 144 کے تحت مقدمہ درج ہے ۔منگل کے روز ڈسٹرکٹ سیشن جج ظفراقبال کی عدالت میں شبلی فراز کی ضمانت کی درخواست زیرسماعت تھی۔

شبلی فراز نہ تو خود عدالت میں پیش ہوئے اورنہ ہی اُن کے وکیل عدالت میں حاضر ہوئے۔جج ظفراقبال نے عدم پیروی پرعبوری درخواست ضمانت خارج کردی۔