صدرعارف علوی کے مواخذے کی تجویز آگئی

اسلام آباد:ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل  ندیم انجم کی جانب سے پریس کانفرنس کے دوران ایوان صدر میں ملاقاتوں کی تصدیق کے بعد  پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹر میاں رضا ربانی نے صدر مملکت  کے مواخذے کی تجویز دے دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیٹر میاں رضا ربانی نے صدرعار ف علوی کا مواخذہ کرنے کی تجویز دی ہے، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے صدرکا مواخذہ کیا جانا چاہیے،صدر نے سیاسی جماعت اور فوجی اسٹیبلشمنٹ کے مذاکرات کا حصہ بن کراپنے دفترکی غیرجانبداری کی خلاف ورزی کی  ہے ، پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ صدر مملکت مخصوص سیاسی جماعت کا سیاسی ایجنڈا آگے بڑھانے کیلیے فریق بنے ، فریق بن کر صدر مملکت نے اپنے عہدے کی غیر جانبداری کی خلاف ورزی کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی آئی ایس آئی کی پریس کانفرنس کے دوران  صحافی نے ایوان صدر میں ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق سوال کیا اور پوچھا کہ ان ملاقاتوں  کا انجام کیا ہوا تھا؟ جس پر ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم نے بتایا کہ” جن ملاقاتوں سے متعلق آپ پوچھ رہے ہیں جی بالکل وہ ملاقاتیں ہوئی تھیں ، لیکن یہ ملاقاتیں بے سود ثابت ہوئی تھیں۔