ایک بیگم صاحبہ کا گروپ ہے، ایک علیمہ خان کا گروپ ہے، فائل فوٹو
ایک بیگم صاحبہ کا گروپ ہے، ایک علیمہ خان کا گروپ ہے، فائل فوٹو

3 سانپ اورکچھ کیڑے پارٹی کو کسی اورڈگرلے کر جا رہے ہیں۔ فیصل واوڈا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب کو بتاتا رہا 26 سال کی سیاسی محنت کو 2خاص، 3 سانپ اور کچھ کیڑے کسی اورڈگرلے کر جا رہے ہیں۔

ماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں انہوں نے لکھا کہ میں اپنے قائد عمران خان صاحب کو سمجھاتا رہا، بتاتا رہا، نشاندہی کرتا رہا ان کی 26 سال کی سیاسی محنت کو 2خاص، 3 سانپ اور کچھ کیڑے کسی اور ڈگر لے کر جا رہے ہیں۔ جس سے ملک کو نقصان، PDM کو فائدہ اوراداروں سے محاذآرائی ہوئی۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے فیصل واوڈا نے لکھا کہ ہم سمجھوتے کے بہت قریب تھے، جلد ان کے نام سامنے لاؤں گا۔