پہلوانوں کے شہر میں عمران خان کے خلاف بینرز لگ گئے

گوجرانوالہ:پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ  کے راستوں اور جی ٹی روڈ پر پہلوانوں کے شہر میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف بینرزاویزاں کیے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق جی ٹی روڈ اورگوجرانوالہ میں عمران خان کے خلاف بینرز آویزاں  کیے گئے ہیں ، بینر شہر کے 10 مختلف مقامات پر لگائے گئے ہیں، جن پرعمران خان کے خلاف نعرے درج ہیں۔

جگہ جگہ لگے بینرزپرگھڑی چور،توشہ خانہ چوراورعمران خان کے قومی اداروں کیخلاف نازیبا الفاظ نامنظور،خونیں مارچ نامنظور کے نعرے درج ہیں۔