سرکاری ملازم براہ راست ہائیکورٹ سے کیسے رجوع کر سکتا ہے؟۔فائل فوٹوسرکاری ملازم براہ راست ہائیکورٹ سے کیسے رجوع کر سکتا ہے؟۔فائل فوٹو
سرکاری ملازم براہ راست ہائیکورٹ سے کیسے رجوع کر سکتا ہے؟۔فائل فوٹو

غلام محمود ڈوگرکی حکم امتنازع کی استدعا مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی او غلام محمود ڈوگرکی معطلی کے نوٹیفکیشن پر حکم امتنازع کی استدعا مستردکردی، عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے غلام محمود ڈوگرکو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ۔

قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر کی معطلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،وفاقی حکومت کے وکلا اورایڈووکیٹ جنرل پنجاب عدالت میں پیش ہوئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے استفسار کیاکہ سرکاری ملازم براہ راست ہائیکورٹ سے کیسے رجوع کر سکتا ہے؟ وکیل سی سی پی اونے استدعا کرتے ہوئے کہاکہ سی سی پی او کی معطلی کا حکم نامہ معطل کیا جائے ، عدالت نے کہاکہ سی سی پی اولاہورکا حکم کس قانون کے تحت معطل کریں ؟۔

کیل سی سی پی اونے کہاکہ سی سی پی او کو شوکاز نوٹس جاری ہوا نہ موقف سنا گیا، وفاقی حکومت نے ایک لائن کا حکم نامہ جاری کردیا،عدالت نے کہاکہ حکم نامہ ایک لائن کا ہی ہوتا ہے ، پھر درخواست گزار کہے گا میری مرضی کی تعیناتی بھی کرو، ہم ایسا نہیں کر سکتے ۔

عدالت نے سی سی پی او غلام محمود ڈوگرکی معطلی کے نوٹیفکیشن پرحکم امتنازع کی استدعا مستردکردی، عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے غلام محمود ڈوگرکو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ۔