اسپیکر کو چاہیے تھا کہ قرآن پاک کی تلاوت کے بعد ارکان سے حلف لیتے، فائل فوٹو
اسپیکر کو چاہیے تھا کہ قرآن پاک کی تلاوت کے بعد ارکان سے حلف لیتے، فائل فوٹو

ریاست بچانے کے لیے حکومت تبدیل کی۔اسحاق ڈار

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈارکا کہنا ہے کہ 4 سال میں معیشت تباہ کردی گئی، ریاست بچانے کے لیے حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ کیا۔

دبئی میں مسلم لیگ ن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان سنگاپورکے بجائے سری لنکا بننے کے قریب پہنچ گیا تھا، ہم عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کو 200 روپے سے کم کرنے کی کوشش کریں گے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو بہتر کرنے کا عزم ہے، ڈالرزکوآزاد چھوڑکر ملکی معیشت کا بڑا غرق کیا گیا، ڈالراورروپے کی قدر میں توازن پیدا کریں گے۔

اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا ہے کہ آئی آیم ایف پروگرام پورا کریں گے، موجودہ سال 32 سے 34 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، امید ہے کہ یہ رقم جمع کرلی جائے گی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں ڈالرکو آزاد چھوڑکرپچھلی حکومت نے گرایا، جس سے معیشت کا بڑا نقصان ہوا، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملکی قرضے میں 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ فیول کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں، شہباز شریف معیشت کودوبارہ پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے معاشی اصلاحات پر عمل کر رہے ہیں۔