منصوبے کا دوسرا حصہ ٹیکنالوجی، زراعت اورتوانائی کے شعبوں میں ترقی لائے گا۔فائل فوٹو
منصوبے کا دوسرا حصہ ٹیکنالوجی، زراعت اورتوانائی کے شعبوں میں ترقی لائے گا۔فائل فوٹو

اب سی پیک پرکام کی رفتارتیزکریں گے۔چینی قونصل جنرل

لاہور:چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین کا کہنا ہے کہ سی پیک پرسست رفتاری کا کسی سے گلہ نہیں،اب سی پیک پرکام کی رفتارتیزکریں گے، یہ مشترکہ منصوبہ ہے۔

لاہورمیں چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 20 ویں سالگرہ پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے کہا کہ چین میں نئی قیادت کا انتخاب ہوا ہے، لی پنگ دوبارہ جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے ہیں۔

چینی قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ ہم تسلط والی سپر پاورنہیں ہیں، ہم سماجی تبدیلی کی پاور ہیں، ہم اندر اور باہر اپنی پالیسیوں میں تسلسل اور استحکام چاہتے ہیں، ہماری پارٹی کے 96 کروڑ ممبر ہیں، ہم سوشلسٹ مارکیٹ کی معیشت پروان چڑھا رہے ہیں۔

چینی قونصل جنرل کا مزید کہنا ہے کہ ہم اپنا نظریہ ایکسپورٹ نہیں کرتے، شہباز شریف کا دورہ خوش آئند رہا، وزیرِ اعظم پاکستان نے پنجاب میں انفرااسٹرکچرکے لیے کام کیا، ان کا دورہ بامقصد اورنتیجہ خیز ثابت ہو گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ منصوبے کا پہلا حصہ عام آدمی کے لیے کچھ نہیں لایا، منصوبے کا دوسرا حصہ ٹیکنالوجی، زراعت اورتوانائی کے شعبوں میں ترقی لائے گا۔