لاہور ہائیکورٹ نے قتل کیس میں سزائے موت پانے والے ملزم کو6 سال بعد بری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق قتل کیس میں سزائے موت پانے والے ملزم کی اپیل پرلاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں مشتمل دو رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی۔عدالت نے ملزم کو بیانات میں تضاد ہونے کی بنیاد پر بری کردیا۔
یاد رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ فیصل آباد پولیس نے 2016 میں قتل کا مقدمہ درج کیا،ملزم پر جائیداد کے تنازعے پر شہری کو قتل کرنے کا الزام تھا۔