پیسہ پاکستان کیسے منگوایا وہ بتاﺅ۔فائل فوٹو
پیسہ پاکستان کیسے منگوایا وہ بتاﺅ۔فائل فوٹو

دوسروں کو چور کہنے والا سب سے بڑا چور نکلا۔مریم نواز

lلندن:مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ دوسروں کو چور کہنے والا سب سے بڑا چور نکلا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نجی ٹی وی جیونیوز اور اس کے صحافی شاہ زیب خانزادہ کے خلاف تحائف کی فروخت کے معاملے پر قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ عمران خان!ادھر ادھر کی باتیں مت کرو،رسیدیں نکالو، گھڑی کس کو بیچی نام بتاﺅ۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر نے کہاکہ پیسہ پاکستان کیسے منگوایا وہ بتاﺅ،دوسروں کو چور کہنے والا سب سے بڑا چور نکلا۔