شہباز گل کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کرنے کا حکم  دیدیا گیا. فائل فوٹو
شہباز گل کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کرنے کا حکم  دیدیا گیا. فائل فوٹو

شہبازگل پرفرد جرم عائد کرنے کا وقت قریب آ گیا

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شہبازگل پراداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے اداروں میں بغاوت پراکسانے کے الزام میں تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 22 نومبرکی تاریخ مقررکردی۔

گزشتہ سماعت پر شہباز گل اور دیگر ملزمان میں نقول تقسیم کی گئی تھیں۔ واضح رہے کہ شہباز گل اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں ضمانت پر ہیں۔