فائل فوٹو
فائل فوٹو

ام رباب اہلخانہ قتل کیس ۔ دو ارکان سندھ اسمبلی پرفرد جرم عائد

دادو: ماڈل ٹرائل کرمنل کورٹ نے ام رباب اہلخانہ قتل کیس میں سندھ اسمبلی کے 2 اراکین پر فرد جرم عائد کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے ام رباب چانڈیو کے اہلخانہ کے قتل کیس میں اراکین سندھ اسمبلی پر فردجرم عائد کی۔ فرد جرم رکن سندھ اسمبلی سردار چانڈیو اور برہان چانڈیو پرعائد کی گئی۔ماڈل ٹرائل کرمنل کورٹ نے ام رباب چانڈیو اہلخانہ قتل کیس کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ 17 جنوری 2018 کو ام رباب کے والد، دادا اور چچا کو میہڑ میں قتل کر دیا گیا تھا ، مقدمے میں ایم پی اے سردار چانڈیو سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔