ہمیں کیڑے والی دال کھلائی جارہی ہے۔فائل فوٹو
ہمیں کیڑے والی دال کھلائی جارہی ہے۔فائل فوٹو

’دال اے دال اے صبح شام دال ہے‘پنجاب پولیس کے اہلکار پھٹ پڑے

لاہور:ناقص کھانا کھلانے پرپنجاب پولیس نے ’دال اے دال اے صبح شام دال ہے‘ کے نعرے لگادیے۔

لانگ مارچ کے لیے پنجاب بھرسے بلائی جانے والی پولیس نفری کی وڈیو منظرعام پرآگئی۔پنجاب کے مختلف اضلاع سے پنجاب پولیس کو راولپنڈی بلا کر ہوٹلز اور شادی ہالز میں ٹھہرایا گیا ہے۔

ناقص کھانے اور ناکافی انتظامات پر پنجاب پولیس کی نفری پھٹ پڑی اوراس نے نعرے لگانے شروع کردیے۔پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے لیے سیکیورٹی کے نام پر کروڑوں روپے کا اعلان کیا گیا لیکن ہمیں کیڑے والی دال کھلائی جارہی ہے۔