سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کے اثاثوں میں غیرمعمولی اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔ فائل فوٹو
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کے اثاثوں میں غیرمعمولی اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔ فائل فوٹو

فرح گوگی کے تمام سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد:توشہ خانہ تحائف کی فروخت میں فرح گوگی کومبینہ اسمگلنگ میں مدد دینے والے تمام ملوث کرداروں کے گرد قانون کا گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع سے دعویٰٰ کیا ہے کہ حکومت پاکستان نے یو اے ای حکومت سے فرح گوگی کی آمد کا ریکارڈ حاصل کرلیا۔

ریکارڈ کے مطابق 2018 سے 2022 کے دوران فرح گوگی کئی مرتبہ یواے ای آئی۔فرح گوگی کے پاکستان سے باہرجانے کا امیگریشن ریکارڈ موجود نہیں، حکومت نے پاکستان میں فرح گوگی کو امیگریشن میں سہولت دینے والوں کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔

فرح گوگی کے پاس جمہوریہ وینو آ تو کا پاسپورٹ بھی تھا اور وہ بیرون ملک سفر کے لیے جمہوریہ وینو آ تو کا پاسپورٹ بھی استعمال کرتی رہی۔ دبئی میں قائم کمپنی کے ذریعے فرح گوگی کو یہ پاسپورٹ ملا۔