مہنگائی کا جن بے قابو ہے، حکومت کو انتقامی کارروائیوں سے فرصت نہیں،فائل فوٹو
مہنگائی کا جن بے قابو ہے، حکومت کو انتقامی کارروائیوں سے فرصت نہیں،فائل فوٹو

شہبازشریف کو بالکل کام نہیں آتا،پرویزالٰہی

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہاہے کہ شہبازشریف کو بالکل کام نہیں آتا، بری طرح بے نقاب ہوچکے ہیں، پنجاب میں پہلے بھی صرف ڈرامے ہوتے رہے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے گنگارام ہسپتال میں انسٹی آف مدراینڈ چائلڈ سینٹر کاافتتاح کردیا، مدر اینڈ چائلڈ سینٹرپر9 ارب 47کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کی مکمل حفاظت کریں گے،عمران خان نے کیا حاصل کیا، آنے والے دنوں میں سامنے آ جائے گا ،لیگی رہنماﺅں کی شکلیں دیکھ کر اندازہ ہو جانا چاہئے ان کے کیا حالات ہیں،نوازشریف خالی پلیٹیں بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔

چہوہدری پرویز الٰہی کاکہناہے کہ فلاحی ریاست کے قیام کیلئے اقدامات سے غریب آدمی کو فائدہ ہوگا،ہیلتھ کارڈ کو مزید وسعت دے رہے ہیں، جناح ہسپتال میں 400 بستروں پر مشتمل ایمرجنسی وارڈ شروع کر رہے ہیں ،کینسر کے علاج کیلئے ہسپتال شروع کر رہے ہیں ،میوہسپتال میں روبوٹک آپریشن کا سسٹم شروع کر رہے ہیں ۔