فوج کے غیر سیاسی ہونے سے پاکستان میں سیاسی استحکام کو فروغ ملے گا۔فائل فوٹو
فوج کے غیر سیاسی ہونے سے پاکستان میں سیاسی استحکام کو فروغ ملے گا۔فائل فوٹو

حکومت نے آرمی چیف کے اہلخانہ کی ٹیکس معلومات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے آرمی چیف کے اہلخانہ کی ٹیکس معلومات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا،وزیر خزانہ نے ٹیکس معلومات لیک کرنے کے واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کردی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  وزیرخزانہ اسحاق ڈا رنے معاون خصوصی ریونیو طارق پاشا کو آرمی چیف کے اہلخانہ کی ٹیکس معلومات لیک ہونے کے بارے میں تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی، وزیر خزانہ  اسحاق ڈار کا کہنا ہے قوانین کے تحت کسی کی ٹیکسس معلومات خفیہ ہوتی ہیں۔