عمران خان تاحیات نااہل ہونے جا رہے ہیں ۔شرجیل میمن

کراچی:وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاہے کہ عمران خان خیر منائیں ، الیکشن کمیشن سے نااہل ہوچکے، توشہ خانہ بد عنوانی سے بچ نہیں سکتے ،لگتا یہ ہی ہے کہ عمران خان تاحیات نااہل ہونے جا رہے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطاابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہاہے کہ رواں ہفتہ کے اختتام تک عمران خان کی پھیلائی گئی بحرانی کیفیت کا خاتمہ ہو جائے گا ،جعلی لانگ مارچ غیر موثر ہوچکا اور جعلی حیثیت عوام پر آشکار ہوچکی ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے اعتراف کرلیا کہ لانگ مارچ ختم ہو چکا ہے ۔

شرجیل میمن نے کہاکہ عمران خان قوم کو گھڑی ، گندم ، چینی چوری اور منی لانڈرنگ جیسے سرپرائز دے چکے ہیں،عمران خان 26نومبرکو اب کون سا بڑا سرپرائز دیں گے ؟

وزیراطلاعات سندھ نے کہاکہ عمران خان خیر منائیں ، الیکشن کمیشن سے نااہل ہوچکے، توشہ خانہ بد عنوانی سے بچ نہیں سکتے ،لگتا یہ ہی ہے کہ عمران خان تاحیات نا اہل ہونے جا رہے ہیں ۔

ان کاکہناتھا کہ عمران خان، فرح اور ان کی کابینہ اراکین دبئی میں مقیم شخصیت سے فرمائشیں کرتے رہے،صوبائی وزیر نے کہاکہ عمران خان نے کرکٹ سے اتنا پیسہ نہیں کمایا جتنا توشہ خانہ کے تحائف بیچ کر کمایا ، سنا ہے عمران خان نے کرکٹ میں انڈیا سے ملنے والا سونے کا تمغہ بھی بیچ ڈالا تھا ، ظاہر ہوتا ہے کہ قیمتی تحائف اور اعزازات بیچنا عمران خان کی پرانی عادت ہے ۔