آئندہ سماعت سے قبل شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دوں گا،وکیل۔فائل فوٹو
آئندہ سماعت سے قبل شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دوں گا،وکیل۔فائل فوٹو

اومنی گروپ نے عمران خان کو 9 ارب روپ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو اومنی گروپ کی جانب سے 9 ارب روپ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا۔

اومنی گروپ کی جانب سے عمران خان کو بھیجے گئے ہرجانے کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے 17 نومبر کو اومنی گروپ پر نیب کے ساتھ پلی بارگین کا الزام لگایا اور جھوٹے الزامات سے اومنی گروپ کی کاروباری ساکھ کو نقصان پہنچا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ 2 ہفتے میں عمران خان الزامات واپس لیں اورغیرمشروط معافی مانگیں اوراگرعمران خان نے معافی نہ مانگی اور ہرجانہ ادا نہ کیا تو قانونی کارروائی کریں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے اومنی گروپ پرالزام عائد کیا تھا کہ اومنی گروپ نے نیب سے 9 ارب روپے کی پلی بارگین کی۔