وزیرآباد حملہ، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا سربراہ تبدیل
خاتون افسر کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔
ایس پی صبا ستار فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی سربراہی کریں گی ۔فائل فوٹو
لاہور:وزیرآباد حملہ کی تحقیقات کرنے والی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سربراہ کوتبدیل کردیاگیا۔ خاتون افسر کو تعینات کر دیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل 92 نیوز کے مطابق قائم مقام آئی جی پنجاب نے خاتون افسرکو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا،تقرری کی منتظر ایس پی صبا ستار کو اے آئی جی انکوائریزتعینات کردیاگیا،ذرائع کاکہناہے کہ اے آئی جی انکوائریز ایس پی صبا ستار فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی سربراہی کریں گی ۔