جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تین سال کیلیے مقرر کیا گیا۔ فائل فوٹو
جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تین سال کیلیے مقرر کیا گیا۔ فائل فوٹو

آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

وزارت دفاع نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزارت دفاع کے نوٹیفکیشن کے مطابق جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تین سال کیلیے مقرر کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تین سال کیلئے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ہے۔

عاصم منیر کی جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر سے ہوگا، جنرل عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی سٹاف تعیناتی بھی 3 سال کے لیے کی گئی ہے۔

ترقیاں اور تعیناتیاں آئین کے آرٹیکل 243 چار اے، بی ، آرٹیکل 48 اور پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے سیکشن 8 اے، 8 ڈی کے تحت ہوئی ہیں۔