اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نواز شریف 2022 ختم ہونے سے قبل وطن واپس آجائیں گے۔
کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران شہریوں کے حقوق پامال ہوئے توان کی حفاظت کریں گے، احتجاج ہرکسی کا حق ہے لیکن آئین اور قانون کی حد عبورنہ کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے چارسال پی ٹی آئی کی حکومت میں جو ہمارا حال ہوا ہے کوئی ایک ترقیاتی کام نہیں ہوسکا، لوگوں کو سمجھاتے رہے ہیں کہ یہ حالات ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت دوسرے سیکٹرزسے پیسے نکال کرمتاثرین کو دے رہی ہے، سیلاب متاثرین کے لیے سردیوں میں رات گزارنا امتحان ہے، سیلاب کی امداد کے لیے کسی سے نہیں پوچھا کہ کس پارٹی سے ہو۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ وفاقی اورصوبائی حکومت کو آفت سے شکار متاثرین کو بلا تفریق امداد ملنی چاہیے، ایسے معاملات میں حکومت سیاسی ترجیحات پرکام نہیں کررہی۔