کوئٹہ:اسمبلیوں سے نکلنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے رکن بلوچستان اسمبلی سردار یار محمد رند سمیت 4 ارکان نے استعفے دینے سے انکار کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق 3 ارکان میں سے صرف مبین خلجی استعفیٰ دینے پر راضی ہیں جبکہ نصیب اللہ مری اور ڈپٹی اسپیکربابرموسیٰ خیل بھی تذبذب کا شکارہیں، سردار یار محمد رند کا کہناہے کہ اسمبلی سے استعفیٰ دینے کے حق میں نہیں۔