فائل فوٹو
فائل فوٹو

’’اسمبلیاں ٹُٹن دا معاملہ اللہ تے سُٹ دیو‘‘پرویزالہی و رانا ثناء اللہ میں مکالمہ

اسلام آباد:وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہی نے آرمی چیف کی کمان کی تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے ساتھ دلچسپ مکالمہ کے دوران کہا کہ رانا صاحب ’’اسمبلیاں ٹُٹن دا معاملہ اللہ تے سُٹ دیو‘‘۔

تقریب کے دوران وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے مکالمہ کرتے پرویز الٰہی سے کہا کہ چوہدری صاحب آپ کے ہاں رواں داری ختم ہو رہی ہے۔

اس پر جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ نہیں رانا صاحب رواداری موجود ہے، ختم نہیں ہو رہی۔

رانا ثناء اللہ نے پھر سوال کیا کہ چوہدری صاحب اسمبلیوں کا کیا کر رہے ہیں؟پرویز الٰہی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ رانا صاحب’’اسمبلیاں ٹُٹن دا معاملہ اللہ تے سُٹ دیو‘‘۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے وزیر اعلی سندھ سے بھی تقریب میں ملاقات کی، دونوں وزرائے اعلی کے درمیان سیاسی صورت حال پر گفتگو کی۔