کراچی:انسداد دہشتگردی عدالت کراچی نے رکشہ ڈرائیور بن کر شہریو ں کو لوٹنے والے ملزم کو 20 سال قیدکی سزا سنا دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت میں لیاری میں رکشہ درائیور بن کرشہریوں کو لوٹنے کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا،عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم وسیم عثمان کو20 سال قید کی سزا سنا دی ،عدالت نے ملزم سے برآمد رکشہ اور پستول سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیدیا۔