سعودی عرب سےپاکستان کو اربوں ڈالر کی امداد ملنے کا امکان

اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے اربوں ڈالر کی امداد ملنے کی توقع ہے۔
وزارت خزانہ کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے اربوں ڈالر کا امدادی پیکیج رواں ماہ ملنے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ کے عہدیدار کے مطابق پیکیج میں غیر ملکی ذخائر کو بڑھانے والے ڈپازٹ اور مؤخر ادائیگیوں پر تیل شامل ہوگا۔
خبر ایجنسی کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات جلد مکمل ہونے کی امید ظاہر کر چکے ہیں۔