ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 55 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض دیگا

اسلام آباد(اُمت نیوز)ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی) نے پاکستان کو 55 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض دینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ رقم سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو اور دیگر منصوبوں پر خرچ ہوگی۔
اے ڈی بی پاکستان کو 55 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا قرض دے گا، رقم کا کچھ حصہ اے ڈی بی اور جاپان کی طرف سے گرانٹ کے طور پر دیا گیا ہے۔
یہ رقم سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو اور موسمی تبدیلیوں کے خلاف مدافعت تیار کرنے کے لئے خرچ ہوگی۔
اعلامیہ کے مطابق منظور شدہ رقم میں 30 لاکھ اے ڈی بی کی طرف سے گرانٹ اور 47 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض ہے۔
منظور شدہ رقم میں جاپان کی طرف سے 50 لاکھ ڈالر گرانٹ ہے، اس رقم سے آب پاشی کے نظام کی بحالی اور نکاسی آب کے منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ یہ رقم سندھ کے پی اور بلوچستان میں ٹرانسپورٹ کے نظام کی بحالی کے منصوبوں پر خرچ کی جاسکے گی۔